تمل ناڈو کے جلی کٹو کھیل کو جس طرح منظوری دی گئی ہے، اسی طرح کرناٹک کے
کمبلا کھیل کو بھی منظوری دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کمبلا کھیل کے شیدائیوں
اور مختلف تنظیموں نے ریاست بھر میں احتجاج شروع کردیا ہے۔ کمبالا کھیل کو
منظوری دلانے کیلئے نہ صرف ریاست کے عوام بلکہ سیاستداں بھی ایڑی چوٹی کا
زور لگارہے ہیں ۔ ـ منگلور کے موڈبدرے کے رکن اسمبلی ابھئے چندرا جین نے
ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کرناٹک میں کمبلا کھیل شروع کرنے کیلئے
مناسب اقدامات کئے جائیں ۔ ـ ساتھ ہی ساتھ موڈبدرے کے عوام نے کمبلا کھیل
کو منظوری نہ دئے جانے کی صورت میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ادھر کنڑا واٹال پکشا کے
صدر واٹال ناگراج اور کنڑا سینے کے ریاستی صدر کے
ایل کمار کی قیادت میں رام نگر ضلع میں پُرزور احتجاج بھی کیا گیا ۔ـ
مظاہرین نے بنگلورو -ـ میسور شاہراہ پر جام لگاتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف
نعرے بازی کی اور کرناٹک میں کمبلا کھیل کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت
دینے کا مطالبہ کیا ۔ـ
احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ کرناٹک سے منتخب اراکین پارلیمنٹ میں کرناٹک کی
حمایت میں جدوجہد کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔ ـ کمبلا کھیل کو شروع کرنے کا
مطالبہ کرتے ہوئے کنڑا نواز تنظیموں نے 18 فروری کو کرناٹک بند کا بھی
اعلان کیا ہے ۔ علاوہ ازیں کمبلا کھیل کی حمایت میں ریاست گیر احتجاج پر
بھی کنڑا نواز تنظیمیں غور کررہی ہیں۔